868 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَفْرِشْ ذِرَاعَيْهِ عَلَى فَخِذَيْهِ وَلْيُطَبِّقْ بَيْنَ كَفَّيْهِ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى اخْتِلَافِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے ، تو اپنے بازؤوں کو اپنی رانوں پر بچھا لیا کرے اور اپنی ہتھیلیوں کو ایک دوسری میں دے لیا کرے ، گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلیاں ایک دوسری کے اندر ہیں