فهرس الكتاب

الصفحة 873 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟

873 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ فَتَعَوَّذَ قَالَ ثُمَّ رَكَعَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ قِيَامِهِ ثُمَّ قَالَ فِي سُجُودِهِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِآلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَرَأَ سُورَةً سُورَةً

عوف بن مالک اشجعی ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ قیام کیا ، آپ ﷺ نے قیام کیا تو سورۃ البقرہ کی تلاوت فرمائی - آپ ﷺ جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور دعا کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور تعوذ کرتے ۔ پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا ، اس قدر لمبا جتنا کہ آپ ﷺ کا قیام تھا ۔ آپ ﷺ اپنے رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے «سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة» " پاک ہے وہ ذات جو غلبہ و قوت ، ملکیت ، بڑائی اور عظمت والی ہے ۔ " پھر آپ نے سجدہ کیا ، اس قدر لمبا جتنا کہ آپ کا قیام تھا ۔ اور آپ اپنے سجدے میں بھی وہی دعا پڑھتے رہے ۔ پھر کھڑے ہوئے اور سورۃ آل عمران کی قرآت فرمائی ۔ پھر ایک سورت پڑھی ، ( بعد ازاں ایک اور ) سورت پڑھی ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت