890 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ وَرُبَّمَا قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ آرَابٍ
سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہآپ ﷺ نے فرمایا " مجھے حکم دیا گیا ہے ۔ " اور بعض اوقات کہتے ، تمہارے نبی ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ " سات اعضاء پر سجدہ کریں ۔ "