899 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ التَّمِيمِيِّ الَّذِي يُحَدِّثُ بِالتَّفْسِيرِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَلْفِهِ، فَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ، وَهُوَ مُجَخٍّ, قَدْ فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا میں نبی کریم ﷺ کے پیچھے سے آیا ( جبکہ آپ ﷺ سجدے میں تھے ) تو میں نے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی ۔ آپ ﷺ نے اپنی کمر کو اٹھایا ہوا تھا ، پیٹ زمین سے اونچا تھا اور بازو پہلوؤں سے دور تھے ۔
شیخ البانی نے اس کی تصیح کی ہے۔اگلی حدیث اس کی موئید ہے۔