فهرس الكتاب

الصفحة 919 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں عمل( حرکات وغیرہ جو مباح ہیں)

919 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ، يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى عُنُقِهِ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا. قَالَ أَبو دَاود: وَلَمْ يَسْمَعْ مَخْرَمَةُ مِنْ أَبِيهِ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا.

سیدنا ابوقتادہ انصاری ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھانے کو دوران میں امامہ بنت ابی العاص کو اپنی گردن ( یعنی کندھے ) پر اٹھائے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ جب سجدہ کرتے تو اسے نیچے بٹھا دیتے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ جناب مخرمہ نے اپنے والد ( بکیر بن عبداللہ بن الاشج ) سے ایک ہی حدیث سنی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت