933 حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ الشَّعِيرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَهَرَ بِآمِينَ، وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ خَدِّهِ.
سیدنا وائل بن حجر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ ﷺ نے اونچی آواز سے «آمين» کہی ۔ اور ( جب نماز سے فارغ ہوئے تو ) دائیں بائیں جانب سلام پھیرا حتیٰ کہ میں نے آپ ﷺ کے رخساروں کی سفیدی دیکھی ۔
امام ترمذی کی اس سند میں علی بن صالح کی بجائے علاء بن صالح نقل ہوا ہے۔دیکھئے جامع الترمذی (حدیث 249)