فهرس الكتاب

الصفحة 946 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں کنکریاں چھونا یا درست کرنا

946 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >لَا تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّي، فَإِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا, فَوَاحِدَةٌ, تَسْوِيَةَ الْحَصَى

سیدنا معیقیب ؓ مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " نماز پڑھتے ہوئے کنکریاں مت چھوو ۔ اگر ایسا کرنا ہی ہے تو ایک بار برابر کر لو ۔ "

شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔لیکن شواہد کی بنا پر قابل استدلال ہے۔بنا بریں نمازی کو چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنی جگہ صاف کرلے۔اورمصلیٰ وغیرہ درست کرکے کھڑا ہو۔ نماز کے دوران یہ عمل جائز نہیں۔ اگر کرنا بھی ہو تو صرف ایک بار میں اس کی رخصت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت