973 حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ يُحَدِّثُهُ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ... بِهَذَا الْحَدِيثِ. زَادَ: >فَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوافَأَنْصِتُوا< لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ لَمْ يَجِئْ بِهِ إِلَّا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ.
جناب ابو غلاب نے حطان بن عبداللہ رقاشی سے یہ حدیث بیان کی اور اضافہ کیا کہ امام جب قرآت کرے تو خاموش رہو اور تشہد میں «أشهد أن لا إله إلا الله» کے بعد «وحده لا شريك له» اضافہ کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ «فأنصتوا» ( یعنی خاموش رہو ) کے لفظ محفوظ نہیں ہیں ۔ اس حدیث میں صرف سلیمان تیمی ہی اس کو روایت کرتا ہے ۔