993 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي وَهُوَ مُشَبِّكٌ يَدَيْهِ؟ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: تِلْكَ صَلَاةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ.
جناب اسماعیل بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ اگر کوئی آدمی نماز کے دوران میں تشبیک کیے ہوئے ہو تو ؟ ( یعنی دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں دیے ہوئے ہو ؟ ) انہوں نے کہا: ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ یہ «مغضوب عليهم» ( یعنی یہودیوں ) کی نماز ہے ۔