1014 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ، فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَقِيلَ لَهُ: نَقَصْتَ الصَّلَاةَ! فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی تو آپ ﷺ نے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا ۔ آپ ﷺ سے کہا گیا: ( کیا ) نماز کم ہو گئی ہے ؟ تب آپ ﷺ نے دو رکعتیں ( مزید ) پڑھیں پھر دو سجدے کیے ۔