1015 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَسَدٍ، أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ صَلَاةِ، الْمَكْتُوبَةِ فَقَالَ لَه رَجُلٌ أَقُصِرَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: كُلَّ ذَلِكَ لَمْ أَفْعَلْ. فَقَالَ النَّاسُ: قَدْ فَعَلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ. قَالَ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک فرض نماز میں دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا تو ایک شخص نے آپ ﷺ سے کہا: کیا نماز کم ہو گی ہے ؟ اے اللہ کے رسول ! یا آپ بھول گے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا ۔ " تو لوگوں نے کہا: تحقیق آپ نے ایسا کیا ہے ۔ اے اللہ کے رسول ! تب آپ ﷺ نے دو رکعتیں مزید پڑھائیں ، پھر آپ پلٹے اور سہو کے دو سجدے نہیں کیے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس روایت کو داود بن حصین نے بواسطہ ابوسفیان مولی ابن ابی احمد ، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ قصہ بیان کیا تو کہا: پھر آپ نے دو سجدے کیے جبکہ آپ سلام کے بعد بیٹھے ہوئے تھے ۔
اس میں (ولم يسجد سجدتي السهو) سہو کے دوسجدے نہیں کئے کے الفاظ شاذ ہیں۔ (شیخ البانی)