1017 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ, فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ... قَالَ: ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ.
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی تو دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا - اور ابن سیرین کی حدیث کی مانند بیان کیا جو سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے ۔ اور کہا: پھر آپ نے سلام پھیرا ، پھر سہو کے دو سجدے کیے ۔
مذکورہ بالا احادیث میں دلیل ہے کہ نبی ﷺ نے سلام کے بعد دو سجدے کئے۔