1144 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... فِي هَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ: فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُعْطِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ، وَجَعَلَ بِلَالٌ يَجْعَلُهُ فِي كِسَائِهِ، قَالَ: فَقَسَمَهُ عَلَى فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ.
سیدنا ابن عباس ؓ نے اس حدیث میں بیان کیا کہ کوئی عورت اپنی بالی دینے لگی اور کوئی اپنی انگوٹھی اور بلال ؓ انہیں اپنے کپڑے میں جمع کرتے جاتے تھے ۔ پھر آپ ﷺ نے اس مال کو فقیر مسلمانوں میں تقسیم کر دیا ۔
مسلمانوں کے ولی امر اور اسلامی تنظیمات پر لازم ہے۔کہ اقتصادی طور پرپسے ہوئے اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کا اہتمام کرتے رہا کریں بالخصوص عیدین کے موقع پر۔