فهرس الكتاب

الصفحة 1162 من 5274

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل

باب: نماز استسقاء اور اس کے ضمنی مسائل

1162 حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ -وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي، فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ-، قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَرَأَ فِيهِمَا. زَادَ ابْنُ السَّرْحِ يُرِيدُ: الْجَهْرَ.

جناب عباد بن تمیم مازنی نے بیان کیا کہ انھوں نے اپنے چچا سے سنا ، جو کہ اصحاب رسول ﷺ میں سے تھے ، وہ بیان کر رہے تھے ۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ نماز استسقاء کے لیے نکلے ۔ آپ ﷺ نے لوگوں کی طرف پیٹھ کر کے اللہ عزوجل سے دعا مانگی ۔ سلیمان بن داؤد کا بیان ہے آپ ﷺ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹایا پھر دو رکعتیں پڑھیں ۔ ابن ابی ذئب نے کہا: آپ ﷺ نے ان میں قرآت کی ۔ ابن سرح نے یہ اضافہ کیا ہے مقصد یہ ہے کہ آپ ﷺ نے جہری قرآت کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت