باب: نماز استسقاء اور اس کے ضمنی مسائل
1163 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ قَرَأْتُ فِي كِتَابِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ يَعْنِي الْحِمْصِيَّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادِهِ... لَمْ يَذْكُرِ الصَّلَاةَ. قَالَ: وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، فَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْمَنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، وَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْسَرَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْمَنِ، ثُمَّ دَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ
جناب محمد بن مسلم ( ابن شہاب زہری ) نے اپنی سند سےیہ حدیث بیان کی ، مگر نماز کا ذکر نہیں کیا اور کہا: آپ ﷺ نے اپنی چادر کو پلٹایا ۔ اس طرح کہ اس کا دایاں کنارہ اپنے بائیں کندھے پر اور بایاں کنارہ دائیں کندھے پر کر لیا پھر اللہ عزوجل سے دعا فرمائی ۔