1230 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ بِمَكَّةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ.
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَنْ أَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ قَصَرَ، وَمَنْ أَقَامَ أَكْثَرَ أَتَمَّ.
قَالَ أَبو دَاود: قَالَ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقَامَ تِسْعَ عَشْرَةَ.
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ مکہ میں سترہ دن ٹھہرے اور نماز قصر کرتے رہے ۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا: جو شخص سترہ دن اقامت کرے وہ قصر کرے اور جو اس سے زیادہ ٹھہرے وہ پوری نماز پڑھے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عباد بن منصور نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے انیس دن قیام کیا ۔