1301 حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطِيلُ الْقِرَاءَةَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، حَتَّى يَتَفَرَّقَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ.
قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ نَصْرٌ الْمُجَدَّرُ، عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ وَأَسْنَدَهُ مِثْلَهُ.
قَالَ أَبو دَاود: حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، حَدَّثَنَا نَصْرٌ الْمُجَدَّرُ، عَنْ يَعْقُوبَ مِثْلَهُ.
جناب سعید بن جبیر ، سیدنا ابن عباس ؓ سے راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مغرب کے بعد کی رکعتوں میں قرآت اس قدر طویل کرتے کہ اہل مسجد ( گھروں کو ) چلے جاتے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ نصر المجدر نے یعقوب قمی سے اس کے مثل مسند روایت کیا ہے ۔ نیز محمد بن عیسی بن طباع نے بواسطہ نصر المجدر ، یعقوب سے اس کے مثل روایت کیا ہے ۔
فائدہ:ممکن ہے کہ بعض اوقات آپ نے یہ رکعات مسجد میں اور طویل قراءت سے پڑھی ہوں ۔