1317 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ح، وحَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ وَهَذَا حَدِيثُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهَا: أَيَّ حِينٍ كَانَ يُصَلِّي؟ قَالَتْ: كَانَ إِذَا سَمِعَ الصُّرَاخَ قَامَ فَصَلَّى.
مسروق کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق پوچھا کہ آپ ﷺ کس وقت نماز پڑھا کرتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ جب مرغ کی پکار سنتے تو اٹھ کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے تھے ۔
فائدہ: مرغ بالعموم رات کے آخری سہ پہر ہی کو پکارتا ہے اورکبھی آدھی رات کو بھی آواز دے دیتا ہے۔