فهرس الكتاب

الصفحة 1363 من 5274

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل

باب: رات کی نماز( تہجد )کا بیان

1363 - حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلَهَا، عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ؟ فَقَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ اللَّيْلِ، ثُمَّ إِنَّهُ صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً، وَتَرَكَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قُبِضَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قُبِضَ، وَهُوَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ تِسْعَ رَكَعَاتٍ، وَكَانَ آخِرُ صَلَاتِهِ مِنَ اللَّيْلِ الْوِتْرَ.

اسود بن یزید سے روایت ہے کہ وہ سیدہ عائشہ ؓا کے پاس آئے اور ان سے رسول اللہ ﷺ کی رات کی نماز کے متعلق دریافت کیا ، تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ رات میں تیرہ رکعات پڑھا کرتے تھے ۔ پھر گیارہ رکعات پڑھنے لگے اور دو رکعتیں چھوڑ دیں ۔ پھر جب آپ ﷺ کی وفات ہوئی ہے تو آپ ﷺ رات کو نو رکعات پڑھتے تھے ۔ اور آپ ﷺ کی آخری نماز وتر ہوا کرتی تھی ۔

فائدہ: شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔ صحیح مسلم میں یہ روایت صرف ان الفاظ کےساتھ ہے: '' رسول اللہﷺ رات کو (نفلی) نماز پڑھتے تھے، حتی کہ آپ کی آخری نماز وتر ہوتی تھی۔'' (حدیث:740)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت