فهرس الكتاب

الصفحة 1442 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: عام نمازوں میں قنوت پڑھنا

1442 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْعَتَمَةِ شَهْرًا يَقُولُ فِي قُنُوتِهِ اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ نَجِّ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ نَجِّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَدْعُ لَهُمْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ وَمَا تُرَاهُمْ قَدْ قَدِمُوا

جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز میں ایک مہینے تک قنوت پڑھی ۔ آپ اپنے قنوت میں یہ دعا کرتے تھے " اے اللہ ! ولید بن ولید کو نجات دے ۔ اے اللہ ! سلمہ بن ہشام کو نجات دے ۔ اے اللہ ضعیف مومنین کو نجات دے ۔ اے اللہ ! قبیلہ مضر پر اپنی سزا سخت کر دے ۔ اے اللہ ! ان پر قحط مسلط کر دے جیسا کہ قوم یوسف پر آیا تھا ۔ " سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ایک دن آپ نے دعا نہ کی تو میں نے آپ سے پوچھا ، تو آپ نے فرمایا " کیا دیکھتے نہیں کہ وہ آ گئے ہیں ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت