1444 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سُئِلَ هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّكُوعِ قَالَ بَعْدَ الرُّكُوعِ قَالَ مُسَدَّدٌ بِيَسِيرٍ
سیدنا انس بن مالک ؓ سے پوچھا گیا کیا نبی کریم ﷺ نے نماز فجر میں قنوت پڑھی تھی ؟ انہوں نے کہا: ہاں ۔ پوچھا گیا: رکوع سے پہلے یا بعد ؟ کہا: رکوع کے بعد ۔ مسدد کی روایت میں ہے کہ تھوڑی مدت تک ۔