فهرس الكتاب

الصفحة 1454 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: قرآن پڑھنے کا ثواب

1454 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ مَاهِرٌ بِهِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَؤُهُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ فَلَهُ أَجْرَانِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس میں ماہر ہے ، وہ اعمال نامہ لکھنے والے معزز اور اطاعت گزار فرشتوں کے ساتھ ہو گا ۔ اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے ، مگر اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہے ( اٹک اٹک کر پڑھتا ہے ) تو اس کے لیے دو اجر ہیں ۔ "

دو اجر ہیں۔ ایک قرآن پڑھنے کا اور دوسرا مشقت برداشت کرنے اور بددل نہ ہونے کا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت