فهرس الكتاب

الصفحة 168 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: چھینٹے مارنے کا بیان

168 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ الْحَكَمِ أَوْ ابْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ

مجاہد ، حکم یا ابن حکم سے ، وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے پیشاب کیا ، پھر وضو کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارے ۔

فوائد مسائل: وضوکےبعد شرم گاہ والی جگہ پر چھینٹے مار لینا مسنون ومستحب ہے۔ سنت پر ثواب کےعلاوہ یہ فائدہ بھی ہے کہ مثانہ کی کمزوری کےباعث بعض اوقات قطرات آ جانے کا اندیشہ ہوتا ہےاس سے وسواس کا دفعیہ (خاتمہ) ہو جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت