1682 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الَّذِي كَانَ يَنْزِلُ فِي بَنِي دَالَانَ عَنْ نُبَيْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا عَلَى عُرْيٍ كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّةِ وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَى جُوعٍ أَطْعَمَهُ اللَّهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ سَقَى مُسْلِمًا عَلَى ظَمَإٍ سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ
سیدنا ابو سعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے جبکہ وہ ننگا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کی سبز پوشاک پہنائے گا ۔ اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو کھلایا جبکہ وہ بھوکا ہو تو اللہ اسے جنت کے پھلوں سے کھلائے گا ۔ اور جس مسلمان نے کسی مسلمان کو پلایا جبکہ وہ پیاسا ہو تو اللہ اسے جنت کی خالص شراب سے پلائے گا ۔ "