1700 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةِ أَنَّهَا ذَكَرَتْ عِدَّةً مِنْ مَسَاكِينَ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ غَيْرُهُ أَوْ عِدَّةً مِنْ صَدَقَةٍ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِي وَلَا تُحْصِي فَيُحْصَى عَلَيْكِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ انہوں نے کئی مساکین کو شمار کیا ، یا کئی صدقات گنوائے تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا " ( عائشہ ! ) دو اور گنو نہیں ، ورنہ تمہیں بھی گن گن کر دیا جائے گا ۔ "