فهرس الكتاب

الصفحة 1702 من 5274

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل

باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم

1702 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ بِمَعْنَاهُ، قَالَ: عَرِّفْهَا حَوْلًا، وَقَالَ: ثَلَاثَ مِرَارٍ، قَالَ: فَلَا أَدْرِي قَالَ لَهُ ذَلِكَ: فِي سَنَةٍ أَوْ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ!

شعبہ نے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا ( اس میں ہے آپ ﷺ نے ) فرمایا " ایک سال تک اس کا اعلان کرو " آپ نے یہ بات تین دفعہ کہی ۔ ( سلمہ بن کبیل نے ) کہا: مجھے نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم ایک سال میں تین بار اعلان کرنا تھا یا تین سال تک اعلان کرنا ۔

راویوں کے اختلاف کی وجہ سے ' اعلان کرنے کی مدت میں بھی علماء کے درمیان اختلاف ہے ' تاہم کم از کم ایک سال تک اعلان کرنے پر سب کا اتفاق ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت