باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم
1703 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ. قَالَ فِي التَّعْرِيفِ: قَالَ: عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَقَالَ: اعْرِفْ عَدَدَهَا، وَوِعَاءَهَا، وَوِكَاءَهَا، -زَادَ-: فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا، وَوِكَاءَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ.
قَالَ أَبو دَاود: لَيْسَ يَقُولُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَهَا.
سلمہ بن کہیل نے اپنی سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اعلان کے بارے میں کہا: " دو سال یا تین سال ۔ " اور فرمایا " اس کی گنتی کر لو ، اس کی تھیلی اور اس کا سر بند خوب یاد رکھو ۔ " مزید کہا " پھر اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی گنتی بتا دے اور تھیلی کا سربند بھی تو اس کے حوالے کر دینا ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ الفاظ یعنی " اگر وہ ان کی گنتی بتا دے " صرف حماد کی روایت میں ہیں ۔