1769 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ وَأَقْسِمَ جُلُودَهَا وَجِلَالَهَا وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا شَيْئًا وَقَالَ نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا
سیدنا علی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ میں آپ کے اونٹوں کے پاس کھڑا ہو جاؤں ( جبکہ وہ نحر کیے جا رہے تھے ) اور ان کے چمڑے اور جھول تقسیم کر دوں ۔ قصاب کو ان میں سے کوئی شے نہ دوں ۔ انہوں نے بتایا کہ قصاب کی مزدوری ہم اپنے پاس سے دیا کرتے تھے ۔