فهرس الكتاب

الصفحة 1792 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: حج افراد کے احکام و مسائل

1792 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْكَرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ ابْنُ مَنِيعٍ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَى عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ فَلَمَّا قَدِمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَالَ ابْنُ شَوْكَرٍ وَلَمْ يُقَصِّرْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَلَمْ يُحِلَّ مِنْ أَجْلِ الْهَدْيِ وَأَمَرَ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يَطُوفَ وَأَنْ يَسْعَى وَيُقَصِّرَ ثُمَّ يُحِلَّ زَادَ ابْنُ مَنِيعٍ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يَحْلِقَ ثُمَّ يُحِلَّ

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حج کا تلبیہ کہا ۔ جب مکہ تشریف لائے اور بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لی ۔ ابن شوکر نے کہا ، اور آپ نے اپنے بال نہیں کتروائے ، پھر ابن شوکر اور احمد بن منیع دونوں نے کہا ، اور آپ اپنی قربانی کی وجہ سے حلال نہیں ہوئے ۔ ( لیکن ) جن لوگوں کے ساتھ قربانی نہیں تھی ' انہیں حکم دیا کہ طواف اور سعی کے بعد بال کتروا کر حلال ہو جائیں ۔ ابن منیع کی روایت میں اضافہ ہے: یا بال منڈوا کر حلال ہو جائیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت