فهرس الكتاب

الصفحة 1810 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: انسان کسی دوسرے کی طرف سے حج کرے

1810 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بِمَعْنَاهُ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ حَفْصٌ فِي حَدِيثِهِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنْهِ قَال يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ قَالَ احْجُجْ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ

بنو عامر کے ایک شخص ابورزین نے بیان کیا کہ انہوں نے پوچھا تھا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور حج عمرے کی طاقت نہیں رکھتے اور نہ سواری پر سوار ہو سکتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " اپنے باپ کی طرف سے حج کرو اور عمرہ ( بھی ) ۔ "

(1) ماں باپ سفر وغیرہ سے عاجز ہوں اور حج ان پر فرض ہوتا ہو تو اولاد کو چاہیے کہ ان کی طرف سے حج بدل کرے ۔ (2) اس حدیث سےیہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ حج کی طرح عمرہ بھی واجب ہے ۔ امام احمد ﷫ سےمنقول ہے کہ عمرہ کے واجب ہونے میں اس سے بڑھ کر عمدہ اور صحیح حدیث کوئی اور نہیں ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت