فهرس الكتاب

الصفحة 1811 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: انسان کسی دوسرے کی طرف سے حج کرے

1811 حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَ إِسْحَقُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ مَنْ شُبْرُمَةُ قَالَ أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي قَالَ حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ قَالَ لَا قَالَ حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا کہ وہ کہہ رہا تھا «لبيك عن شبرمة » " میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں ۔ " آپ ﷺ نے دریافت فرمایا " شبرمہ کون ہے ؟ " اس نے کہا کہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا " کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے ؟ " اس نے کہا ، نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " ( پہلے ) اپنی طرف سے حج کرو ، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا ۔ "

(1) [شبرمه] شین اور را کے ضمہ کے ساتھ جب کہ باء ساکن اور میم مفتوح ہے ۔ (2) حج بدل میں حاجی پہلےاپنا حج کر چکا ہو تو پھر وہ دوسرے کی طرف سے حج کر سکتا ہے ورنہ نہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت