فهرس الكتاب

الصفحة 1828 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: محرم کے لباس کا بیان

1828 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَقَالَ تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ

سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ انہیں سردی لگی تو انہوں نے کہا: اے نافع ! مجھ پر کوئی کپڑا ڈال دو ۔ چنانچہ میں ( نافع ) نے ان پر ایک برنس ( ایک قمیص جس کا ایک حصہ بطور ٹوپی استعمال ہوتا ہے ) ڈال دی ۔ تو وہ بولے مجھ پر یہ ڈال رہا ہے حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے محرم کو اس کے پہننے سے منع فرمایا ہے ۔

بزنس باقاعدہ پہننا منع ہے ویسے اوڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں مگر حضرت ابن عمر کا تقوی اور جذبہ اتباع رسول ﷺ اس قدر شدید تھا کہ انہوں نے اسے عام صورت میں بھی اوڑھنے سے گزیر کا اظہار فرمایا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت