فهرس الكتاب

الصفحة 1869 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: مکہ میں داخلہ

1869 حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ میں داخل ہوتے تو اس کی بالائی جانب سے تشریف لاتے ۔ ( اسی راستے میں مکہ کا معروف قبرستان ہے اور اس طرف سے آنے میں آپ ﷺ کو آسانی تھی اور واپسی کے لیے ) زیریں جانب سے نکلتے تھے ۔ ( اور یہی وہ راہ ہے جس میں آج کل مقام " جرول " آتا ہے ) ۔

آمد ورفت کے راستوں میں اختلاف کے اندر شاید وہی حکمت پنہاں ہے۔جو نماز عید اور عرفات کو جانے آنے میں فرق رکھنے میں ملحوظ ہے یعنی مقامات عبادت کی کثرت کہ انسان کو قیامت کے دن زمین کے ان حصوں کی شہادت خیر بھی حاصل ہوجائے۔ (تیسر العلام شرح عمدۃ الاحکام)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت