1878 حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ لَمَّا اطْمَأَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ طَافَ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ فِي يَدِهِ قَالَتْ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ
سیدہ صفیہ بنت شیبہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ فتح مکہ کے سال جب رسول اللہ ﷺ کو مکہ میں اطمینان حاصل ہو گیا تو آپ ﷺ نے اپنے اونٹ پر ( سوار ہو کر ) طواف کیا ۔ کہتی ہیں کہ میں آپ ﷺ کو دیکھ رہ تھی کہ آپ ﷺ اپنے عصا سے رکن ( حجر اسود ) کا استلام فرماتے تھے ۔