1903 حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ ثُمَّ أَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَسَعَى بَيْنَهُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَهُ
اسمعیل بن ابی خالد کہتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے یہ حدیث سنی ۔ اور یہ مزید کہا: پھر آپ صفا مروہ کی طرف آئے اور ان کے درمیان سات چکر لگائے پھر اپنا سر منڈایا ۔
علامہ البانی رحمہ اللہ کہتے ہیں۔کہ اس حدیث میں سر منڈانے کا بیان صحیح نہیں اس عمرے میں آپ کابال کتروانا ثابت ہے۔