فهرس الكتاب

الصفحة 1923 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: عرفات سے واپسی کا بیان

1923 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ قَالَ كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ قَالَ هِشَامٌ النَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ

جناب عروہ ؓ نے بیان کیا کہ سیدنا اسامہ بن زید ؓ سے پوچھا گیا ، اور میں ( اس مجلس میں ) بیٹھا تھا ، کہ رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع میں جب عرفہ سے روانہ ہوئے تھے تو کس رفتار سے چلے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ درمیانی رفتار ( عنق ) سے چلے تھے ۔ جب کوئی فراخی پاتے تو قدرے تیز ہو جاتے ۔ ہشام نے کہا کہ «نص» والی رفتار «عنق» سے قدرے تیز تر ہوتی ہے ۔

تابعین کرام اور صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین میں اس مسئلے کا مذاکرہ دلیل ہے۔خیر القرون کے یہ حضرات رسول اللہ ﷺ کے ایک ایک فعل کے امین اور اس کے قائل وفاعل تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت