1931 حَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَلَمَّا بَلَغْنَا جَمْعًا صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثَلَاثًا وَاثْنَتَيْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَنَا ابْنُ عُمَرَ هَكَذَا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَكَانِ
سعید بن جبیر نے کہا کہ ہم سیدنا ابن عمر ؓ کی معیت میں ( عرفات سے ) لوٹے ۔ جب مزدلفہ پہنچے تو انہوں نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں تین رکعتیں اور دو رکعتیں ایک تکبیر کے ساتھ پڑھائیں ۔ جب فارغ ہوئے تو ابن عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس جگہ ہمیں اسی طرح نماز پڑھائی تھی ۔
اس میں بھی ایک اقامت کا زکر ہے۔جو درست نہیں ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث میں گزرا ہے۔