فهرس الكتاب

الصفحة 1932 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: مزدلفہ میں نماز کا بیان

1932 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ قَالَ رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَقَامَ بِجَمْعٍ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ صَنَعَ فِي هَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ هَذَا وَقَالَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا فِي هَذَا الْمَكَانِ

سلمہ بن کہیل نے کہا کہ میں نے جناب سعید بن جبیر ؓ کو مزدلفہ میں دیکھا کہ انہوں نے اقامت کہی اور مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں پھر عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں ۔ پھر کہا: میں سیدنا ابن عمر ؓ کے ساتھ حاضر تھا انہوں نے اس جگہ اسی طرح کیا تھا اور انہوں نے بیان کیا تھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا اور آپ ﷺ نے اس جگہ اسی طرح کیا تھا ۔

اس حدیث میں بھی ایک تکبیر کازکر ہے۔جو کہ درست نہیں ہے۔دیکھئے گزشتہ احادیث کے فوائد۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت