1977 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ يَقُولُ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجِمَارِ قَالَ مَا أَدْرِي أَرَمَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسِتٍّ أَوْ بِسَبْعٍ
ابومجلز بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے رمی جمار کے بارے میں پوچھا تھا تو انہوں نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چھ کنکریاں ماری تھیں یا سات ۔
دیگر اصحاب کرام جابر بن عبد اللہ ابن عمر اور عبداللہ بن مسعود کی صحیح احادیث میں بغیر شک کے سات کنکریاں کا ذکر ہے لہٰذا اسی پر عمل ہو گا ۔