فهرس الكتاب

الصفحة 2026 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: کعبہ کے اندر نماز کا بیان

2026 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ

عبدالرحمٰن بن صفوان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ جب کعبہ میں داخل ہوئے تو کیا کیا تھا ؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھی تھیں ۔

جسے کعبہ کےاندر جانے کا موقع میسر آجائے۔اس کے لئے وہاں دو رکعت پڑھنامستحب ہے۔اور جسے موقع نہ ملے۔وہ حطیم کے اندر پڑھ لے۔وہ بھی کعبہ ہی کا حصہ ہے۔اور شاید اللہ عز شانہ کی یہی حکمت تھی کہ ابتدا سے یہ حصہ کھلا رہ گیا اور تعمیر نہ ہوسکا۔اس طرح ہر مسلمان کو کعبے کے اندر نماز پڑھنے کی سہولت ہر وقت میسر رہتی ہے۔والحمد للہ علی ذلک

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت