فهرس الكتاب
2085 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، عَنْ يُونُسَ وَإِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ . قَالَ أَبو دَاود: وَهُوَ يُونُسُ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ وَإِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ.
سیدنا ابوموسیٰ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس سند میں یونس نے ابوبردہ ؓ سے ، اور اسرائیل نے ابواسحٰق سے اور انہوں نے ابوبردہ سے روایت کی ہے ۔