2099 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ: الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا. قَالَ أَبو دَاود: أَبُوهَا لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
عبداللہ بن فضل نے اپنی سند سے اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا اور کہا " بیوہ اپنے ولی کی بہ نسبت اپنے بارے میں زیادہ حقدار ہے ۔ اور کنواری سے اس کا باپ مشورہ کرے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «أبوها» " اس کا باپ " کا لفظ محفوظ نہیں ۔