2242 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَاضِي الْكُوفَةِ، عَنْ عِيسَى ابْنِ الْمُخْتَارِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ... بِمَعْنَاهُ.
احمد بن ابراہیم نے بیان کیا کہ ہم سے بکر بن عبدالرحمٰن ، قاضی کوفہ نے بیان کیا ، انہوں نے عیسیٰ بن مختار سے ، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے ، انہوں نے حمیضہ بن شمرذل سے ، انہوں نے سیدنا قیس بن حارث ؓ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔
یہ سند مزکورہ بالا قول امام ابو داود کی دلیل اور احمد بن ابراہیم کے شیخ ہیشم کی متابع ہے کہ صحابی کا نام قیس بن حارث ہی ہے۔ (دونوں روایات شیخ البانی ؒکے نزدیک صحیح ہیں۔)