فهرس الكتاب

الصفحة 2348 من 5274

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

باب: سحری کے وقت کا بیان

2348 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >كُلُوا وَاشْرَبُوا، وَلَا يَهِيدَنَّكُمُ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا، حَتَّى يَعْتَرِضَ لَكُمُ الْأَحْمَرُ. قَالَ أَبو دَاود: هَذَا مِمَّا تَفَرَّدَ بِهِ أَهْلُ الْيَمَامَةِ.

قیس بن طلق اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " ( رات کو ) کھاؤ اور پیو ، اوپر چڑھنے والی سفیدی تمہیں اس سے نہ روکے ، حتیٰ کہ افق کے اطراف میں سرخی پھیلنی شروع ہو جائے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس روایت میں اہل یمامہ منفرد ہیں ۔

صحیح بات یہ ہے کہ اطراف میں سفیدی پھیلنے لگے۔ تاہم بعض دفعہ موسم ابر آلود ہو، پھر سرخی سی بھی پھیلتی ہوئی نظر آتی ہے، لیکن عام حالات میں سفیدی ہی پھیلتی ہے، نہ کہ سرخی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت