2469 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكُونُ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ، فَيُنَاوِلُنِي رَأْسَهُ مِنْ خَلَلِ الْحُجْرَةِ، فَأَغْسِلُ رَأْسَهُ. وَقَالَ مُسَدَّدٌ فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ مسجد میں اعتکاف میں ہوتے ' آپ ﷺ حجرے میں سے اپنا سر میری طرف کر دیتے اور میں آپ ﷺ کا سر دھو دیتی ۔ مسدد کے الفاظ ہیں: میں آپ کی کنگھی کر دیتی جبکہ میں حائضہ ہوتی ۔