278 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فِيهِ >تَدَعُ الصَّلَاةَ وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ، وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي.
قَالَ أَبُو دَاوُد: سَمَّى الْمَرْأَةَ الَّتِي كَانَتِ اسْتُحِيضَتْ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ.
سلیمان بن یسار ، سیدہ ام سلمہ ؓا سے یہی قصہ بیان کرتے ہیں ۔ اس میں ہے کہ " نماز چھوڑ دے اور اس کے علاوہ میں غسل کرے اور کپڑے کا لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے ۔ " امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ حماد بن زید نے بواسطہ ایوب یہ روایت بیان کی تو اس میں مستحاضہ خاتون کا نام فاطمہ بنت ابی حبیش ؓا بتایا ۔
(1) حدیث 274۔278 سندا ُ ضعیف ہیں ۔ تاہم مسئلے کی نوعیت وہی ہے جو ان میں بیان کی گئی ہے ۔ (2) علامہ احمد شاکر نے نقل کیا ہے کہ دور نبوی میں اس عارضے میں مبتلا خواتین کی تعداد دس تک شمار کی گئی ہے ۔
علامہ منذری نے پانچ نام گنوائے ہیں ۔ حمنہ بنت جحش ، ان کی بہن ام حبیبہ ، فاطمہ بنت ابی حبیش الاسدیہ ، سہلہ بنت سہیل القرشیہ اور ام المومنین سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہما۔