فهرس الكتاب

الصفحة 2805 من 5274

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

باب: قربانی میں عیب دار جانوروں کا بیان

2805 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتُوَائِيُّ وَيُقَالُ لَهُ هِشَامُ بْنُ سَنْبَرٍ: عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ يُضَحَّى بِعَضْبَاءِ الْأُذُنِ وَالْقَرْنِ.

قَالَ أَبو دَاود: جُرَيٌّ سَدُوسِيٌّ بَصْرِيٌّ لَمْ يُحَدِّثْ عَنْهُ إِلَّا قَتَادَةُ.

سیدنا علی ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایسی قربانی کرنے سے منع فرمایا ہے جس کا کان یا سینگ جڑ سے کٹ گیا ہو یا ٹوٹ گیا ہو ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ جری بن کلیب ، سدوسی ہے بصرہ کا رہنے والا ہے اس سے قتادہ ؓ کے سوا اور کسی نے حدیث نہیں لی ۔

عضباء یا عضب کے ایک معنی یہی ہیں۔کہ سینگ کا اندرونی حصہ ٹوٹ گیا ہو۔اوردوسرے معنی وہ ہیں۔ جو درج زیل روایت میں ہیں۔یعنی آدھا سینگ ٹوٹا ہوا ہویا زیادہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت