2892 حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ وَغَيْرُهُ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ امْرَأَةَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ سَعْدًا هَلَكَ، وَتَرَكَ ابْنَتَيْنِ... وَسَاقَ نَحْوَهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَهَذَا هُوَ أَصَحُّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ربیع ؓ کی بیوہ نے کہا: اے اﷲ کے رسول ! سعد شہید ہو گئے ہیں اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں ۔ اور مذکورہ بالا کی مانند روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں یہ روایت زیادہ صحیح ہے ۔
سورۃ نساء کی آیت۔11۔12۔میں یہی ہے کہ (فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ) اگر لڑکیاں ہی ہوں دوسے زیادہ تو انہیں ترکہ میں سے دوتہائی ملے گا اور بیوی کے بارے میں ہے۔ ( إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم) اگر تمہاری اولاد ہوں تو بیویوں کے لئے تہمارے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ ہے۔