فهرس الكتاب

الصفحة 2997 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: صفی کے احکام و مسائل

2997 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ وَقَعَ فِي سَهْمِ دِحْيَةَ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ فَاشْتَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ تَصْنَعُهَا وَتُهَيِّئُهَا قَالَ حَمَّادٌ وَأَحْسَبُهُ قَالَ وَتَعْتَدُّ فِي بَيْتِهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ

سیدنا انس ؓ کا بیان ہے کہ سیدنا دحیہ کلبی ؓ کے حصے میں ایک بہت ہی خوبصورت لونڈی آئی ' تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو سات غلام دے کر خرید لیا ۔ پھر آپ ﷺ نے اسے ام سلیم ؓا کے حوالے کیا تاکہ اسے بنائیں سنواریں اور بطور دلہن تیار کریں ۔ حماد کہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا یہ ام سلیم کے ہاں عدت پوری کر لے اور یہ صفیہ بنت حیی تھیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت