فهرس الكتاب

الصفحة 3017 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: خیبر کی زمین کا حکم

3017 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ بَعْضَ خَيْبَرَ عَنْوَةً .

قَالَ أَبُو دَاوُد وَقُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَكُمْ ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَيْبَرَ كَانَ بَعْضُهَا عَنْوَةً وَبَعْضُهَا صُلْحًا وَالْكَتِيبَةُ أَكْثَرُهَا عَنْوَةً وَفِيهَا صُلْحٌ قُلْتُ لِمَالِكٍ وَمَا الْكَتِيبَةُ قَالَ أَرْضُ خَيْبَرَ وَهِيَ أَرْبَعُونَ أَلْفَ عَذْقٍ.

جناب سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کا کچھ حصہ قوت سے ( جنگ کر کے ) فتح کیا تھا ۔

امام ابوداؤد ؓ نے بہ سند حارث بن مسکین ' ابن شہاب زہری سے روایت کیا کہ خیبر کا کچھ حصہ جنگ سے اور کچھ حصہ صلح سے حاصل ہوا تھا ۔ کتیبہ ( کی بستی اور زمین ) کا اکثر حصہ قوت ( جنگ ) سے حاصل ہوا تھا اور اس میں کچھ حصہ مصالحت کا بھی تھا ۔ ( ابن وہب کہتے ہیں ) میں نے امام مالک ؓ سے پوچھا کتیبہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا: یہ خیبر کی زمین ہے اس میں کھجوروں کے چالیس ہزار درخت تھے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت